ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی گینگ ریپ معاملے میں آیا نیا موڑ، متاثرہ نے بدلا بیان،پولیس کوبھی ذمہ دارٹھہرایا

یوپی گینگ ریپ معاملے میں آیا نیا موڑ، متاثرہ نے بدلا بیان،پولیس کوبھی ذمہ دارٹھہرایا

Sat, 27 May 2017 11:31:23    S.O. News Service

نوئیڈا ،26مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ریاست کے ساتھ پورے ملک کو شرمسار کرنے والے بلندشہرہائی وے گینگ ریپ معاملے میں اب نیاموڑ سامنے آیاہے،جس سے پولیس کی تحقیقات کی سمت بدل گئی ہے۔ گریٹرنوئیڈاکے رامنیر گاؤں کے قریب بدھ کی رات چلتی گاڑی کاٹائر پنچر کرکے مال اور گینگ ریپ معاملے میں متاثرہ اپنے بیان سے مکرگئی ہے۔متاثرہ نے اپنے تازہ بیان میں کہاہے کہ وہ مجرموں کو نہیں پہچانتی ہے۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس نے غصے میں ان کانام لیاتھا۔ متاثرہ نے اس واقعہ کے لئے پولیس کو بھی ذمہ دار ٹھہرایاہے۔اگرچہ یوپی پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیانات کی بنیاد پر کل سے ہی تین افراد کو حراست میں لے لیاتھا۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔یمنا ایکسپریس وے سے ڈیڑھ اور کوتوالی سے تین کلومیٹر دورمجرم دو گھنٹے تک حیوانیت کا ننگا ناچ کرتے رہے۔ اس دوران پولیس کی گاڑی دیکھ فرار ہوگئے۔ بدمعاشوں نے خاندان سے40 ہزارکیش اورزیورات لوٹ لئے۔


Share: